: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
عرب امارات،28اپریل(ایجنسی) جرمن چانسلر رواں ہفتے کے اختتام پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو رہی ہیں۔ چانسلر میرکل کے دورے کا مقصد ان عرب ممالک کو مہاجرین کی مدد میں زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنے پر مائل کرنا ہے۔ ایک اعلی جرمن اہلکار نے نام
ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ برلن کا خیال ہے کہ خلیجی ریاستیں پہلے کے مقابلے میں زیادہ تارکین وطن کو اپنے ممالک میں قبول کر سکتی ہیں اور انسانی بنیاد وں پر زیادہ امداد فراہم کر سکتی ہیں۔ جدہ میں اپنے قیام کے دوران چانسلر میرکل ریاض حکومت سے انتہا پسندی پر راغب کرنے والے مذہبی اداروں کی فنڈنگ کے معاملے پر بھی بات کریں گی۔